ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے مرڈیشور میں یومِ اساتذہ کے موقع پر منعقد ہواایوارڈ تقسیم پروگرام 

بھٹکل کے مرڈیشور میں یومِ اساتذہ کے موقع پر منعقد ہواایوارڈ تقسیم پروگرام 

Wed, 06 Sep 2023 18:52:48    S.O. News Service

بھٹکل 6 / ستمبر  (ایس او نیوز) یوم اساتذہ کے موقع پر بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں ضلع سطح کا ایوارڈ تقسیم پروگرام منعقد ہوا جس کا افتتاح وزیر ماہی ماگیر و ضلع انچارج منکال وئیدیا نے کیا ۔
    
یہ پروگرام اتر کنڑا ضلع انتظامیہ، ڈی ڈی پی آئی (ایڈمنسٹریشن) محکمہ تعلیمات اتر کنڑا، دفتر بلاک ایجوکیشن آفیسر بھٹکل اور بھٹکل اربن کوآپریٹیو بینک کے اشتراک سے مرڈیشور کے آر این شیٹی ہال میں منعقد کیا گیا تھا ۔ 
    
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ کسی بھی شخص کی جائداد محدود ہوتی ہے مگر ایک استاد کی جائداد پوری دنیا میں پھیلی ہوتی ہے ۔
    
ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ تہذیبی اقدار سکھاتے ہیں ۔ ہر شخص کی پرورش میں اساتذہ کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے ۔ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر ہونے کے باوجود انگلش زبان کے بے جا شوق میں طلبہ کو نجی اسکولوں میں بھیجا جاتا ہے ۔ سرکاری اسکولوں کو بچائے رکھنے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ۔ 
    
محکمہ تعلیمات کی ڈی ڈی پی آئی (ایڈمنسٹریشن) لتا ایم نائیک نے استقبالیہ خطاب کیا ۔ بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر وی ڈی موگیر نے شکریہ ادا کیا ۔ 
    
اس موقع پر ضلع اور تعلقہ سطح پر بہترین کارکردگی کے لئے اساتذہ ایوارڈ تقسیم کیے گئے ۔ 
    
اس پروگرام تحصیلدار تیپّے سوامی، تعلقہ پنچایت ایکزیکٹیو آفیسر پربھاکر چکمنے کے علاوہ ضلعی سطح کے محکمہ جاتی افسران اور گرام پنچایت عہدیداران موجود تھے ۔     


Share: